• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے انتخابات، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا یونائٹیڈ ڈاکٹرز فرنٹ کی حمایت کا اعلان

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات برائے 2024-2026 میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ، الیکشن میں حصہ لینے والے یونائٹیڈ ڈاکٹرز فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے انتخابات میں انہیں سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے اس حوالے سے یو ڈی ایف عہدیداروں کی گزشتہ روز وائی ڈی اے ملتان کے کابینہ ممبران کے ساتھ ملاقات کی ، ملاقات میں پی ایم اے کے آنے والے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سید شعیب اقبال نے پی ایم اے کے الیکشن میں ساؤتھ پنجاب میڈیکل فورم کی حمایت کا اعلان کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ صدر وائی ڈی اے مُلتان ڈاکٹر ندیم قیصرانی کی ہدایت پر متفقہ طورپر بلا مشروط یہ فیصلہ کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب میڈیکل فورم کا پی ایم اے ملتان کے الیکشن میں آنا جمہوری عمل کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ملتان سے مزید