• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر ) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگیے۔تھانہ بوہڑ گیٹ،دہلی گیٹ ،سیتل ماڑی کے علاقوں سے موٹرسائیکل سوار ملزمان محمد سہیل ،عرفان احمد اورمحمد صادق کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے احسن سے مسلح ملزمان سے نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے محمد عقیل سے ڈاکو نقدی 29ہزار لوٹ کر فرار ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے سجاد سے دو ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے جبکہ ماجد، غلام یاسین ، سلطان ، گل بہادر ،محمد رمضان ، اصغر اور اسد علی کے موٹرسائیکلیں ،موبائلز فونز سمیت دیگر سامان چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید