• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ سے ڈی پورٹ شخص ایئر پورٹ پہنچنے پرگرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک غیر قانونی طور پر مقیم شخص ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے دھر لیا، سرکل آفس منتقل، ذرائع سے معلوم ہوا کہ نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر G9-558سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو فلائٹ میں سوار مسافر کو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا جس کی شناخت رمضان علی کے نام سے ہوئی جس کے بارے میں مزید معلوم ہوا کہ مذکورہ مسافر نے شارجہ میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کررکھی تھی جسے شارجہ حکام نے ڈی پورٹ کیا، ایف آئی اے نے مسافر کوسرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید