• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بیوپاریوں سے 10لاکھ لوٹ لئے گئے،مزاحمت پر فائرنگ سے دونوں زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈاکوؤں نے گاڑی نہ روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بیوپاریوں زخمی 10 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار تفصیل کے مطابق بستی ملوک کے علاقہ اڈا وزیر آباد مین نیشنل ہائی روڈ پر 2 مسلح ڈاکو کھڑے ہوگئے جب بیوپاریوں کی کار گزری تو اسے اسلحہ دکھا کر روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں چک 84 ایم جلال پور کے رہائشی بیوپاری محمد مبین ٹانگ میں اور فلک شیر کولہے میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اس دوران مسلح ملزمان 10 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ملتان سے مزید