• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل لرنر پرمٹ میں15دسمبر تک توسیع

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے موٹرسائیکل کے لرنر پرمٹ کے 42 دن انتظار کے ریلیف میں 15 دسمبر تک توسیع کردی۔لائسنسنگ سنٹرز پر رش اور عوامی خواہشات پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران 20 لاکھ سے زائد شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ 16 دسمبر سے موٹرسائیکل سواروں کیلئے بھی 42 دن کا لرنر پیریڈ دوبارہ لاگو ہو جائے گا۔ بغیر لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل کی ڈرائیونگ جرم ہے۔ آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں ۔
ملتان سے مزید