• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلے میں دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ الپہ کے علاقے شاہ پور کے قریب پولیس مقابلہ میں ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزمان محسن کھکھ اور محسن موہانہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 4 مسلح ملزمانشاہ پور کے قریب ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا توڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی،اس دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جن کی شناخت محسن کھکھ اور محسن موہانہ کے نام سے ہوئی جب کہ 2 ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ملتان سے مزید