• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپیا سے سٹڈی ویزہ پر آنیوالے نوجوان کو اے این ایف نے حراست میں لے لیا

ملتان( سٹاف رپورٹر ) اینٹی نارکوٹکس نے سٹڈی ویزہ پر ایئر پورٹ پہنچنے والے طالبعلم کو تحویل میں لیکر تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس اینٹی نارکوٹکس نے فلائٹ میں سوار ہوکر ایئر پورٹ پہنچنے والے غیر ملکی باشندے جو سٹڈی ویزہ پر پاکستان آیا تھا کو تحویل میں لے لیا جس ی شناخت محمد احمد نور اور ایتھوپیا کا رہائشی معلوم ہوا اینٹی نارکوٹکس کے مطابق تحویل میں لیا گیا طالبعلم سٹڈی ویزہ پر قائد اعظم کالج بہاولپور جاناتھا جس کی مشکوک حرکات کی وجہ سے تحویل میں لیا ۔
ملتان سے مزید