• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پر فائرنگ اور دو ملزمان قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور دوملزمان کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گلگشت پولیس کو شفیق سب انسپکٹر نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دوران چھاپہ ملزمان مظہر اور ایاز کی گرفتاری کیلئے خان ویلج پہنچے تو مظہر اور ایاز کو حراست میں لیا جبکہ ایک ساتھی نامعلوم مکینوں کی چھتوں پر چڑھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی کی جس کی گولیوں کی زد میں آکر زیر حراست ملزمان مظہر اور ایاز ہلاک ہوگئے اور نامعلوم فرار ہوگیا پولیس نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید