• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محافظ سکواڈ پر فائرنگ کرنے والا ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار ہو گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تھانہ الپہ کے علاقے دوران ناکہ بندی موٹرسائیکل سوار ملزمان کی محافظ سکواڈ پر فائرنگ کانسٹیبل زخمی پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرکے ایک کو گرفتار کرلیا دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ۔معلوم ہوا ہے کہ محافظ سکواڈ کے اہلکاروں نے بند بوسن کے قریب ہاوسنگ سکیم پر ناکہ لگایا ہواتھا اچانک موٹرسائیکل نمبر ASP.5222پر سوار دو اشخاص نے اہلکاروں پر رپیٹر کا فائر کرکے فرار ہوگئے کارتوس کے چھرے اہلکار شعیب مہدی کے لگے جو زخمی ہوگیا پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیاتو ایک ملزم کو دبوچ لیا جس کی شناخت ہاشم کے نام سے ہوئی جس سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ فرار ملزم کی شناخت قسور جنجوعہ سے ہوئی جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید