• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم العالمیہ کا افتتاح آج ہوگا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم العالمیہ ملتان کا افتتاح آج یکم دسمبر اتوارکو 11بجے دن نزد 18کسی بدھلہ روڈ پر ہوگا جامعہ کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظمی افتتاح کریں گے جامعہ کے شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعید کاظمی کے مطابق تنظیم المدارس اہل سنت کے مرکزی صدر مفتی منیب الرحمن ،انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر خطیب فیصل مسجد ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن ، ڈاکٹر سید راشد سعید کاظمی،برطانیہ سے مفتی رسول بخش سعیدی،آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول رضوی،حاجی محمد حنیف طیب کے علاوہ ملک بھر سے مشائخ علماءاور عمائدین کثیر تعداد میں شریک ہوں گے۔
ملتان سے مزید