• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس احرار اسلام کے تحت ختم نبوتؐ کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) غزہ اور کشمیر میں ظلم کی تاریک رات جلد ختم ہو جائے گی ، دین مبین اور شعائر اسلام کیخلاف کی جانیوالی اندرونی و بیرونی ہر قسم کی سازش و کوشش کو متحد و متفق ہو کر ناکام کرنا ہوگا ، ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام یونٹ موضع بکھری کے زیر اہتمام مدرسہ خیرالعلوم ، جامع مسجد موضع بکھری میں منعقدہ پہلی سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس سے قائد احرار ،امیر مرکزیہ مجلس احرار اسلام پاکستان مولانا سید محمد کفیل بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی سرپرستی میں عالم اسلام بالخصوص غزہ اور کشمیر میں ہونے والے مظالم ، مظلوم بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں پر گولہ باری انسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو بالکل نظر نہیں آ رہی ، انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی سودی قرضوں سے نہیں بلکہ اسلامی معاشی نظام کے نفاذ سے ہی آئیگی ۔
ملتان سے مزید