اسلام آباد (این این آئی)صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا 63 اے سے متعلق کیس کا فیصلہ آئین کے منافی ہے،عدلیہ کیخلاف توہین آمیز گفتگو ناقابل برداشت ہے، عدلیہ کی کردار کشی کا نوٹس لیا جائے۔
عدالتی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا کہ تعطیلات کے باوجود سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت کی.
چیف جسٹس کے اقدامات سے مقدمات کی تعداد میں کمی آئی تاہم اس وقت سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہے، پانچ ججزکی تعیناتیاں نہ ہونے سے انصاف کی فراہمی کا عمل سست ہوا ہے۔ احسن بھون نے کہاکہ آئین اور جمہوریت کے خلاف سازشوں سے ملک میں بے جا انتشار ہوا، اقتدار کی ہوس میں اعلی عدلیہ کے ضبط کو بار بار آزمایا گیا۔