• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، 1977 میں برطرف سرکاری ملازم اپیل پر دلائل طلب

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے 1977 میں برطرف ہونے والے سرکاری ملازم کاظم علی بنگش کی دائر اپیل پر دلائل طلب کر لئے ۔معاملہ کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے کاظم بنگش سے پوچھا کہ آپ کو 1977 میں محکمہ تعلیم کے پی سے برطرف کیا گیا،برطرفی کیخلاف 2021 میں عدلیہ سے رجوع کیا گیا،بتائیں اتنا عرصہ آپ کہاں رہے، اتنے سال بعد برطرفی کیخلاف اپیل دائر کرنے کا خیال کیسے آیا۔ کاظم بنگش نے موقف اپنایا کہ میرا وکیل نہیں ہے، مجھے وکیل کرنے کیلئے وقت دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید