• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرینِ سیلاب کی امداد: اماراتی ہلال احمر کی مزید 2 پروازیں پہنچ گئیں


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی سامان لے کر مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔

متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی سامان لے کر اماراتی ہلال احمر کی مزید 2 پروازیں کراچی پہنچی ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ پر امدادی سامان کو اماراتی ہلال احمر کے ڈائریکٹر حمد بخیت الرمیتی، این ڈی ایم اے اور پاک فوج کے افسر نے وصول کیا۔

یو اے ای سے متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی آنے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید