• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کا مقصد سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی توجہ اور ڈائیلاگ ہوگا

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ اقوام متحدہ کا مرکزی مقصد (THEME) موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں اور سیلاب سے آنے والی تاریخی تباہی کے بارے میں عالمی برادری کی توجہ اور ڈائیلاگ کرنا ہے،وہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف سربراہان حکومت اور قائدین سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور جنرل اسمبلی سے خطاب میں مختلف امور پر اپنے ملک کے موقف کی ترجمانی کریں گے ، اس سلسلے میں اسلام آباد میں تمام تفصیلات کو حتمی شکل دے کر اس کا اعلان جلد کیا جائیگاجبکہ وزیر خارجہ بلاول اقوام متحدہ میں دوطرفہ ملاقاتوں کے بعد واشنگٹن جاکر بھی بعض ملاقاتیں کریں گے، یہ باتیں اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے نمائندہ جنگ/جیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریس کے حالیہ دورہ پاکستان اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہی سے متاثرہ عوام سے رابطے اور مشاہدہ کرنے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی اطلاعات پر ہماری اور سیکرٹری جنرل کی پہلی ملاقات میں انہوں نے فوراً ہی سیلاب زدہ پاکستان کے دورے کی دعوت منظور کرلی اور پھر انہوں نے عالمی برادری سے امداد کی عالمی اپیل بھی جاری کی جبکہ اپنے دورئہ پاکستان کے بعد مجھ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی عوام کی صلاحیت اور جذبہ تعاون کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیلاب سے تباہ اور بے گھر ہونے والے پاکستانیوں کے درمیان جذبہ اخوت اور باہمی تعاون سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید