اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 125 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظور کرنے کے بجائے ایک سا تھ منظور کروانے کے حوالے سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے ،پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے جمعرات کو ہائیکورٹ کے 6ستمبر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی۔