• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل کے میدان سے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن

بلوچستان کے قدامت پسند ماحول میں معاشرتی اقدار کو چیلنج کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ شوق اگر کچھ کر گزرنے کا ہو اور حوصلے بلند ہوں تو ناممکن بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ کوئٹہ کی ایسی ہی ایک باہمت ہزارہ کی رہنے والی لڑکی نازگل نے ایسا کر دکھایا۔

ان کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے، انہوں نے اپنی روایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنا شوق بھی پورا کیا اور حجاب کےساتھ ہی کراٹے بھی سیکھتی ر ہیں اور باحجاب ہی کراٹے کھیلتی بھی ہیں، پچاس سے زائد میڈلز جیتنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر لگن سچی ہو تو وسائل کی کمی بھی کامیابی کے آڑے نہیں آ سکتی۔ ناز گُل ہزارہ نے رواں برس کے آغاز ہی میں انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔