• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا منفی دن، انڈیکس میں 299 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 299 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 41 ہزار 220 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 565 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں انڈیکس کی آج کم ترین سطح 41 ہزار 77 اور بلندی 41 ہزار 643 رہی۔

حصص بازار میں آج 15 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 773 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید