• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی برطانوی وزیر اعظم کا یوکرائن کو مزید مالی اور فوجی امداد دینے کا اعلان

لندن (اے پی پی)برطا نیہ کی نئی وزیر اعظم نے یوکرائن کو مزید مالی اور فوجی امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت یوکرائن کو رواں برس 2.3 بلین پونڈز یازیادہ امداد فراہم کرے گی ،ہم ہرقدم پر یوکرائنی عوام کے ساتھ ہیں،بریگزٹ کے بعدامریکا کے ساتھ معطل معاہدوں کی احیا کامستقبل قریب میں کوئی امکان نہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم لز ٹرس نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوتے وقت یوکرائن کو مزید اربوں کی مالی اور فوجی امداد دینےکے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر یوکرائن کی حمایت کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت یوکرائن کو اس سال 2.3 بلین پونڈ یا اس سےزیادہ کی امداد فراہم کرے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ یوکرائنی عوام کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ برطانیہ ہر قدم پر آپ کےساتھ کھڑا رہے گا ، آپ کی سلامتی ہماری سلامتی ہے۔انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے اپنی پہلی متوقع ملاقات کے حوالے سے کہا کہ بریگزٹ کے بعد سے معطل شدہ برطانیہ امریکہ تجارتی معاہد وں کے دوبارہ احیا کا ابھی مستقبل قریب میں کوئی امکان موجود نہیں ہے،فی الحال امریکہ کے ساتھ اس حوالے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔

یورپ سے سے مزید