• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے پاس مغرب کا جواب دینے کیلئے بہت سے ہتھیار ہیں: پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن—فائل فوٹو
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن—فائل فوٹو

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے پاس جواب دینے کے لیے بہت سے ہتھیار ہیں اور یہ کوئی جھوٹ نہیں۔

پیوٹن نے ٹی وی پر خطاب کے دوران جزوی روسی افواج کو متحرک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مغرب روس کے خلاف جارحیت میں تمام حدوں سے آگے نکل گیا ہے، مغرب روس کے خلاف نیوکلیئر بلیک میلنگ میں ملوث ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے مغرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے یوکرین کے لوگوں کو گولہ باری کا ایندھن بنانے کی کوشش کی، روس کا مقصد ڈونباس کو آزاد کرانا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغرب یوکرین اور روس کے درمیان امن نہیں چاہتا اور روس یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔

پیوٹن کے جزوی روسی افواج کو متحرک کرنے کے اعلان کے حوالے سے روسی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ روس 3 لاکھ ریزرو فورسز کو متحرک کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید