کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے مٹھی تھر پارکر میں لڑکی کے اغوا، اجتماعی زیادتی اور خودکشی سے متعلق کیس میں ڈی این اے کرانے ،مدعی مقدمہ اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعاون کی ہدایت کردی، سماعت پر ڈی آئی جی میر پور خاص ذوالفقار مہر اور ایس ایس پی تھرپار کار حسن سردار و دیگر پیش ہوئے، اہلخانہ کی جانب سے تمام واقعے سے متعلق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی میر پور خاص کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا کہ مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید