• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی، آرمی چیف

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی،انہوں نے جاپانی سفیر سے ملاقات میں یہ بات کہی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا،جاپانی سفیر اڈا مٹسوہیرو کی پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون اورشراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں جاپان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔ جاپانی سفیر نےپاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اہم خبریں سے مزید