اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہنواز بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید ایک نڈر، بے باک اور انقلابی نظریاتی رہنما تھے وہ جمہوریت، عوامی حقوق اور اپنے نظریات سے غیرمتزلزل وابستگی کی پاداش میں آمرانہ قوتوں کا نشانہ بنے ان کی شہادت ہمیں بھٹو خاندان کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جبر کی قوتیں جسموں کو خاموش کر سکتی ہیں مگر نظریات، قربانیوں اور حق کی آواز کو کبھی مٹا نہیں سکتیں۔