• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیٹ فیول 12 روپے 6 پیسے، مٹی کا تیل 10 روپے 42 پیسے، لائٹ ڈیزل 11 روپے 44 پیسے لیٹر سستا

اسلام آباد (عاطف شیرازی) طیاروں میں استعمال ہونیوالا ایندھن ،جیٹ فیول12روپے 6 پیسے ،مٹی کا تیل10روپے42پیسے سستا ہو گیا، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 11روپے 44 پیسے فی لیٹر کمی۔نئی قیمتوں کا اطلاق21نومبر سے کر دیا گیا ۔ قیمتوں میں کمی کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی اس سے قبل اس کی قیمت 299 روپے 77 پیسے فی لیٹر تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 283 روپے 64 پیسے سے کم کرکے 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر کردی گئی ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 231 روپے 72 پیسے سے کم ہوکر 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔

اہم خبریں سے مزید