• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کے میزائلز اور ڈرون تباہ کردیئے، ترکی المالکی

ریاض (شاہدنعیم) سعودی فضائی دفاعی نظام نے دہشتگرد حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کی طرف داغے گئے 3بیلسٹک میزائلز کو فضا ہی میں روک کر تباہ کردیا۔یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف بھیجا گیا ایک ڈرون بھی فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کردیا۔ میجر جنرل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ اس سے ایک روز قبل بھی حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت کی طرف داغے گئے 3بیلسٹک میزائل اور 5ڈرونز کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کردیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید