• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی سے رابطے پر مائیکرو پلاسٹک زہریلے مالیکیولز پیدا کرنے لگتا ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات پانی سے رابطے میں آنے پر ایسے انتہائی متحرک کیمیائی مالیکیولز پیدا کر سکتے ہیں جوزہریلے ہوتے ہیں انسانی جسم کے خلیات اور بافتوں کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے محققین کی یہ تحقیق سائنسی جریدے ’’نیچر‘‘ میں شائع ہوئی ہے، جس میں مائیکرو پلاسٹک کے انسانی صحت پر ممکنہ مضر اثرات کا ایک نیا کیمیائی طریقہ کار سامنے آیا ہے۔تحقیق کے مطابق مائیکرو پلاسٹک کی سطح پانی سے تعامل کے دوران ری ایکٹو آکسیجن اسپیشیز (ROS) پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید