اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )پسما کا مزید 6لاکھ ٹن چینی برآمد، زمینی راستوں سے باھر بجھوانے اور شوگر انڈسٹری کی ڈی ریگولیشن کا مطالبہ کر دیا،باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے اجلاس میں حکومت سے 4 لاکھ ٹن چینی برآمد کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ممبران شوگر انڈسٹری نے مزید 6لاکھ ٹن فاضل چینی کی برآمد کا بھی مطالبہ کیاہے شوگر انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی کی برآمد کیلئے زمینی راستے بھی کھولے جائیں تا کہ جلد اور زیادہ مقدار میں چینی برآمد ہو سکے جس سے کرشنگ سیزن 27-2026 میں کسانوں کو ادائیگیوں میں آسانی مل پائے گی۔ وسطی ایشیائی ریاستوں کے زمینی روٹ بحال ہونے سے چینی کی برآمد اور ترسیل میں تیزی آئے گی اور ملک کو بھی کثیر زرِمبادلہ ملے گا۔ حکومت سے یہ بھی درخواست ہے کہ جو باقی 6 لاکھ ٹن سرپلس چینی ملوں کے گوداموں میں موجود ہے اُسے بھی فوراََ برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔اجلاس کے شرکأ نے حکومت سے شوگر سیکٹر کو لمبے عرصے سے زیرِ التوأ ڈی-ریگولیشن کی پالیسی کا بھی فوری اجرأ کا مطالبہ کردیا۔