کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے 25کروڑ روپے کے مبینہ امیگریشن فراڈ میں ملوث دی ٹائمز امیگریشن کے دو مالکان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون نے انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک ملازمت کے نام پر مبینہ مالی فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دی ٹائمز امیگریشن / دی ٹائمز گروپ / دی ٹائمز انٹرپرائزز کے دو مالکان کو گرفتار کر لیا۔