اسلام آباد( عاطف شیرازی) پاکستان کے نامور صحافی ودانشور ،روزنا مہ جنگ کے سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ پاکستان نے صوبے نہیں،صوبوں نے پاکستان بنایا ،قائداعظم اور علا مہ اقبال کا ویژن جمہوری پارلیمانی نظام تھا ، اسی ویژن پر 1973کا آئین بنا ،ملک کے مسائل سچ، علم اور سیاسی،سماجی و عدالتی انصاف کے ذریعے ختم کیے جا سکتے ہیں ، جب سچ اور صحافت پر پابندیاں ہونگی تو جو باہر جھوٹ بولا جا رہا ہو گا اسی کو سچ سمجھ لیا جائے گا. سچ کی لو چلتی پر مصنوعی گیس بجھ جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ جنگ کے سینر صحافی مجید اصغر کی تین کتابوں کی تقریب رونمائی میں خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مجید اصغر نے ہمیشہ توازن کے ساتھ صحافت کی ، مجید اصغر متوازن شخصیت کے .حامل انسان اورصحافی ہیں ۔ گزشتہ روز مجید اصغر کی تین کتب مقدمہ بلوچستان، حسابِ زندگی اور رفت گزشت کی تقریب رونمائی اکیڈمی ادبیات میں کی گئی ، تقریب کے مہمان خصوصی سہیل وڑائچ تھے، تقریب کی صدارت معروف ماہر تعلیم اور ماہر ا قبالیات پروفیسر فتح محمد ملک نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے ادا کیے۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہاکہ مجید اصغر بیک وقت ایک مثالی انسان اور متوازن صحافی ہیں ۔ان کی زندگی کامشکل ترین وقت بلوچستان میں گذراجہاں1970کے بعد سے کوئی بھی الیکشن ٹھیک نہیں ہواسچ کے ذریعے ہی بلوچستان کے حالات کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے ۔ ،اقبال اور قائداعظم کا ویژن پارلیمانی جمہوریت تھا،پاکستان نے صوبے نہیں بنائے.صوبوں نے پاکستان بنایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے برداشت لیول کے مطابق چلنا پڑتا ہے جہاں برداشت کا لیول ختم ہو جائے وہاں تشدد آتا هے وہاں صحافت اور سیاست میں آزادی ختم ہوتی ہے پھر اداروں کی رٹ بھی ختم ہوجاتی ہے یہ محبت یکطرفہ نہیں ہوتی جب مٹی چبھنا شروع ہو جائے تو اس پہ چلنا مشکل ہو جاتا ہے.معروف ماہر تعلیم اور دانشور پروفیسر فتح محمد ملک نے کہاکہ مجید اصغر نے زندگی کا بیشتر وقت بلوچستان میں گذارا ان کی یہ کتب تاریخی دستاویزات کا درجہ رکھتی ہیں ۔ ۔ جنگ کے طاہر خلیل نے کہاکہ مجید اصغر نے اپنی کتب میں پاکستان کی ۷۸ سالہ تاریخ کے سلگتے مسائل اور بلوچستان میں جو بتیس سال گذارے ان کا معروضی انداز میں جس طرح احاطہ کیا ہے وہ قابل ستائش تو ہے ہی دوسری جانب یہ ایک تاریخی دستاویز کا درجہ اختیار کر گئے ہیں ،تقریب میں مورخ ریاض حسین،صحافی عباس عالم .روبینہ شاہین ، اکرم سہیل ، مجید اصغر کے پوتے روشان اصغر،ماہر قانون جسٹس حبیب ضیا نے بھی اظہا رخیال کیا، تقریب میں جنگ کے راناغلام قادر، آرآئی یوجے کے سابق صدر طارق ورک اور دیگر شرکا نے شرکت کی۔