اسلام آباد (صالح ظافر)پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری کی بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات، سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر، ٹیپو عثمان چوہدری نے لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔