• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت میں پیشی، عمران خان پر صحافیوں کے سوالات کی بوچھاڑ

اسلام آباد(ایجنسیاں)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں نے عمران خان پر سوالوں کی بوچھاڑ کردی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جس سے جنگ نہیں لڑنی وہ پاکستان کی عدلیہ ہے،مافیا کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں آمد کے موقع پر صحافی عمران خان کے ساتھ ساتھ چلتے رہے اور ان سے سوال بھی کرتے رہے تاہم عمران خان نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور بس مسکراتے رہے۔


ایک صحافی نےپوچھا کہ خان صاحب آپ معافی مانگ کر زیادہ خطرناک ہو جائیں گے؟صحافی کی جانب سے بار بار اس سوال پر عمران خان نے دھیمی آواز میں کہا کہ آپ کو ان چیزوں کا زیادہ علم ہے۔سماعتختم ہونے کے بعد عمران خان نے عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی آزادی کی جنگ مافیا کے خلاف لڑ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے جس سے جنگ نہیں لڑنی وہ پاکستان کی عدلیہ ہے۔سابق وزیراعظم سے جب پوچھا گیا کہ عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی تو انھوں نے کہا فی الحال تو ایسا نہیں لگ رہا کہ جان چھوٹ جائے۔ آپ کیسا آرمی چیف چاہتے ہیں؟ عمران خان صحافی کے سوال کا جواب دئیے بغیر اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئے۔ جمعرات کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان واپس روانہ ہونے لگے تو ایک صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آرمی چیف پورے ملک کا ہوتا ہے ایک پارٹی کا نہیں ، کیا آپ جنرل پاشا یا ظہیر الاسلام جیسا آرمی چیف چاہتے ہیں؟ تاہم عمران خان صحافی کے سوال کا جواب دئیے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ کر واپس روانہ ہو گئے۔

اہم خبریں سے مزید