کراچی(این این آئی)پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ اگست میں کم ہو کر 70 کروڑڈالر پر آگیا جو کہ جولائی میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تھا،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کرنٹ اکائونٹ خسارے میں یہ کمی ماہانہ لحاظ سے 41.67 فیصد کی کمی ہے۔مرکزی بینک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربتایا کہ کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی کی بنیادی وجہ برآمدات میں 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ اور درآمدات میں 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہے۔