سلائو (نمائندہ جنگ ) سابق ممبر کشمیر کونسل و سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار نسیم سرفراز خان کے اعزاز میں سلائو کے مقامی ریسٹورنٹ میں برطانیہ کی ممتاز شخصیت راجہ اظہر خان کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات محمود ریاض، سلاو میں مقیم برطانیہ کی ممتاز سیاسی، سماجی کاروباری شخصیات چوہدری افتخار، غلام دستگیر خان المعروف ہیپی خان، چوہدری آصف، ایاز بیگ، سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر اورنگزیب چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ممبر کشمیر کونسل و مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار نسیم سرفراز خان نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانی اور کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں ،انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے اجتماعی مفادات کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہوئے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی بلا تفریق پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرے، اوورسیز پاکستانی پاکستان کے بہترین سفیر ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا مثبت کردار ناقابل فراموش ہے۔