• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم سرور اور کاتالونیا گرین کے اعزاز میں عظمت مہر کا عشائیہ

بارسلونا (جواد چیمہ) معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر اور چوہدری عظمت حسین مہر نے پاکستان سے آئے مہمان محمد نعیم کے بھائی محمد وسیم سرور،سوئس کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے اور کاتالونیا گرین کے چمپیئن بننے کی خوشی میں عشائیہ کا اہتمام پورٹ فورم پر واقع ’’لاہور ریسٹورنٹ‘‘میں کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔تقریب کی نظامت حافظ عبدالرزاق صادق نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی اور ہدیہ نعت رسول مقبولﷺ نعت خواں عبدالقدیرخان نے پیش کی ۔عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے کرکٹ کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کو سراہا اورمحمد نعیم کے بھائی محمد وسیم سرورکو بارسلونا آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے میڈیا کابھی خصوصی طور پر شکریہ اداکیا۔ تقریب میں کاتالونیا گرین کی آئندہ سیزن کی وردی کی رونمائی بھی کی گئی ۔تقریب سے محمد اقبال چوہدری، چوہدری اشفاق باغانوالہ،سید ذوالقرنین شاہ،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،چوہدری شعیب ورک ،حافظ غلام سروراور دیگر نے خطاب کیا۔
یورپ سے سے مزید