• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی صورتحال،چیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس اینڈ ریونیو قیصر احمد شیخ کا سرکاری مراعات لینے سے انکار

اسلام آباد ( جنگ نیوز) چیئرمین قائمہ کمیٹی فنانس اینڈ ریونیو میاں قیصر احمد شیخ نے ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظرحکومت کی طرف سے سرکاری گاڑی ڈرائیور اور دیگر مراعات لینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں جو مرا عات حکومت نے مجھے دینی ہیں اُن پیسوں کو سیلاب زدگان کی امداد پر لگائیں ۔ یاد رہے میاں قیصر احمد شیخ نے 1997 میں بھی ایم این اے کی حیثیت سے ملنے والی تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار کیا تھا اور اب بھی وہ ہر ماہ ملنے والی تنخواہ چنیوٹ میں ضرورت مند افراد میں تقسیم کر دیتے ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید