راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں ،ایک رکشے، 11 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز ،نقدی اور دیگر اشیاء جبکہ اسلام آباد میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فون اوردیگر قیمتی اشیاکے علاوہ دو گاڑیوں اور 8موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ تھانہ ترنول کے علاقے میں شہزاد کے گھر کے تالے توڑ کر 27تولہ سونا اور پچاس لاکھ روپے کی نقدی چرا لی گئی۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ وکیل کالونی میں راجہ محمد فاروق کے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ 17ہزار روپے ، طلائی زیورات مالیتی 15لاکھ روپے اورکپڑے مالیتی ایک لاکھ روپے، تھانہ مورگاہ کے علاقہ ذیلدارپلازہ میں محمد اختر کے رہائشی کمرے سے طلائی زیورات وزنی 15 تو لے اڑا لیے گئے۔ جی ایچ کیو کے ٹیلی فون نیٹ ورک کی کیبل چوری کرلی گئی ،تھانہ ویسٹریج کو صوبیدار ارشد صفیر نے بتایا کہ خورشید عالم روڈ ویسٹریج میں جی ایچ کیو کےٹیلی فون نیٹ ورک کی کیبل مالیتی 60ہزار روپے نا معلوم چوروں نے چوری کر لی ۔تھانہ سٹی کے علاقہ گارڈن کالج کے قریب شفعان جمیز گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک 3 نامعلوم مسلح نوجوان گھر میں داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پرطلائی زیورات وزنی 5تولہ مالیتی7لاکھ روپے چھین کرلے گئے۔تھانہ کوہسار کے علاقے میں ارشدکے گھر گھسنے والے چورنے نقدی اور چار موبائل،گولڑہ کے علاقے میں امانت کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ، طلائی زیوراور کمپیوٹر سسٹم، شمس کالونی کے علاقے میں تنویر کے گھر سے نقدی وطلائی انگوٹھی ، کھنہ کے علاقے میں ثانیہ کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، دولاکھ روپے اوردیگر اشیا، کورال کے علاقے میں شازیہ کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی اورطلائی زیور، سہالہ کے علاقے میں چوہدری نبی داد کی جیب سے نقدی ودیگر اشیا اڑا لی گئیں۔تھانہ دھمیال کے علاقہ میں میڈیسن کمپنی کا سیلزمین شہزاد کمپنی کی گاڑی میں ڈرائیور اسرارحسین کے ہمراہ جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان گن پوائنٹ پران سے سے کمپنی کی رقم ایک لاکھ 61ہزارروپے اوراس کابٹوہ جس میں 3ہزارروپے اورشناختی کارڈتھاچھین کرلے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو خورشید عالم نے بتایاکہ اڈیالہ روڈپر اپنی دکان میں موجود تھا کہ 3 لوگ کار میں آئے جن میں سے ایک آدمی مسلح پسٹل تھا انہوں نے کہا کہ ہم فائر بریگیڈ کے لوگ ہیں انہوں نے مدعی کو زبردستی کار میں بٹھا لیا اورا ڈیالہ روڈکی طرف لے گئے ۔ایک گھنٹہ گاڑی میں بٹھائے رکھا اور موبائل لے لیا اور اس کے موبائل سے کسی شخص کو کال کی کہ سلنڈر لوڈہوگئے ہیں جسکے بعد مجھے چھوڑدیا میں واپس دکان پر آیا تو دیکھاکہ میری دکان سلنڈروں سے خالی تھی دکان میں 50بڑے سلنڈر کمرشل ،12 کلو والے 30 سلنڈر ، 15 کلو والے 10سلنڈراور دکان کے گلے میں پڑے ہوئے روپے 80ہزار روپے جبکہ میرا موبائل فون بھی لے گئے بعد میں دانش نے مجھے بتایا کہ گاڑی نمبرڈی ایس -1158 پر ملزمان سلنڈر لوڈ کرکے لے گئے ہیں۔ دیگر وارداتیں تھانہ پیرودھائی، وارث خان، بنی ، نیوٹاؤن ،صادق آباد ، آراے بازار ، ٹیکسلا، صدرواہ، ، رتہ امرال ، کینٹ ، سٹی ، گنج منڈی ، پیرودھائی ، ویسٹریج ، روات،کراچی کمپنی ، سنگ جانی ،سبزی منڈی تھانہ نون کی حدود میں ہوئیں۔