• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد تشہیر کیس ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد سائبر کرائم کی خصوصی عدالت کے جج راجہ آصف محمود نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے کیس میں ملزم شہزادہ اسحاق کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ۔جمعرات کو سماعت کے دوران مدعی مقدمہ کی جانب سے راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست مسترد کرنے کا حکم سنادیا۔
اسلام آباد سے مزید