• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو سب ڈویژن جی سکس دو حصوں میں تقسیم ، نئی راول ٹاؤن سب ڈویژن قائم

اسلام آباد( جنگ نیوز) ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ سب ڈویژن جی سکس صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہونے سے متعلقہ شکایات کے بروقت ازالے میں رکاوٹ آ رہی تھی۔اس سب ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کر کے نئی سب ڈویژن راول ٹاؤن قائم کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کے باعث جی سکس اور راول ٹاؤن کے متعدد علاقوں کے صارفین جن کا تعلق راول ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن، شہزاد ٹاؤن، بنی گالا ،اقبال ٹاؤن ،سوان، پنڈوریاں اور دیگر علاقوں سے ہے کی میٹر ریڈنگ کی تاریخ بل کے اجرا کی تاریخ اور مقررہ تاریخ میں تبدیلی آئی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید