• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شادہ گینگ کےسرغنہ کو 3ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے 19 مسروقہ موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ برآمد کر لیا گیا۔ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شہزاد عرف شادہ ،نعمان، سید جان اور نہار کوگرفتارکیا۔ملزموں سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ مذکورہ گینگ چوری کئے گئے موٹر سائیکلوں کی ظاہری شکل و صورت تبدیل کرکے انہیں فروخت کردیتا تھا۔ ان کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے بھی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید