• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاروں تحصیلوں میں52 آٹا سیل پوائنٹس قائم کردیئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 52 آٹا سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہول سیل پوائنٹس پر 10 کلو آٹا648 جبکہ 20 کلو آٹے کی بوری 1295 میں فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ فوڈ کو مزید ہول سیل پوائنٹس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی یے کیونکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلور ملز سے مارکیٹ مین سپلائی کی کڑی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔دریں اثناءاسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے گزشتہ روز آٹا ہول سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے آٹے کی فراہمی پر بریفنگ دی ۔
ملتان سے مزید