ملتان (سٹاف رپورٹر)سینئر جج لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا ہے کہ ملتان کے وکلا کے ساتھ کام کر کے مزہ آ رہا ہے ملتان کے وکلا محنتی اور اپنے کام سے محبت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار کی جانب سے ججز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر بار میاں عادل مشتاق نے کہا کہ ملتان بینچ میں فوجداری مقدمات کی اپیلوں کی سماعت کے لئے دوسرا بینچ بھی تشکیل دیا جائے ۔ جنرل سیکریٹری ہائیکورٹ بار ملک ارشد حسین بھٹی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں موجود ججز صاحبان جس محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ جس سے زیر التوا کیسز کو نمٹانے میں مدد مل رہی ہے ،تقریب میں سینئر جج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم،مسٹر جسٹس شکیل احمد،مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد،مسٹر جسٹس محمد امجد رفیق،مسٹر جسٹس عابد حسین چٹھہ،مسٹر جسٹس انوار حسین،مسٹر جسٹس سلطان تنویر احمد، ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان وسیم خان بابر،جنرل سیکرٹری ارشد صابر مئیو،محمد علی گیلانی،ڈپٹی اٹارنی جنرل احمد ندیم تارڈ،ممبران پنجاب بار کونسل سجاد حسین ٹانگرہ،قیصر بٹ،نائب صدراورنگ زیب خان بلوچ،لائبریری سیکرٹری فرزانہ سلیمان، فنانس سیکرٹری ملک خرم شہزاد آرائیں،بدر رضا گیلانی،اسسٹنٹ اٹارنی مہر اقبال سرگانہ نے بھی شرکت کی۔