• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار کی کانگریس کو اپنی تصویر استمعال کرنے پر قانونی کارروائی کی دھمکی

بالی ووڈ کے ایک کم معروف اور سپورٹنگ رول کرنے والے اداکار اکھل آئر نے جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی جانب سے غیرقانونی طور پر اپنی تصویر استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بنگلورو (بنگلور) سے تعلق رکھنے والے اکھل آئر کی تصویر کانگریس نے اپنے پے سی ایم پوسٹر کے لیے استعمال کیا ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ کانگریس نے یہ اقدام ان کی اجازت اور مرضی کے بغیر کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پے سی ایم پوسٹرز پر کرناٹکا کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ باساوو راج بومئی کی تصویر چسپاں ہے اور کانگریس نے ان پوسٹرز کو بنگلورو میں جگہ جگہ لگایا ہے تاکہ بی جے پی حکومت پر حملے کیے جا سکیں۔ 

’40 فیصد سرکارا‘ کے زیرعنوان اس پوسٹر میں اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح موجودہ ریاستی بی جے پی حکومت کے زیر انتظام 40 فیصد کمیشن بطور رشوت وصول کیا جارہا ہے۔ 

ان میں سے ایک پوسٹر پر اکھل آئر کی تصویر کو استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے، کیا آپ بے حس ہوگئے ہیں، مزید لکھا، 40 فیصد کمیشن وصول کرنے والی سرکار کا 54 ہزار نوجوانوں کے کیریئر کو تباہ کرکے بھی پیٹ نہیں بھرا۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید