• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم رضا بلامقابلہ مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن منتخب

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات23ستمبر جمعہ کو ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے جس میں عاصم رضا احمد کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا مرکزی چیئرمین متفقہ طور پر چن لیا گیا جبکہ چوہدری افتخار احمد مٹو کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کا اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب کیا گیا۔ سالانہ الیکشن میں عاصم رضا احمد کے آواز گروپ نے تمام نشستوں پر اتفاق رائے سے کامیابی حاصل کی شہباز محبوب نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے عاصم رضا احمد کو ایسوسی ایشن کا پورے ملک کا چیئرمین اور افتخار احمد مٹو کو پنجاب بھر کی تقریباً گیارہ سو فلور ملز مالکان کے اتفاق رائے سے پنجاب کا چیئرمین منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔ حافظ احمد قادر سینئر وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن چنے گئے۔ وقاص اکرم وڑائچ ‘ خلیل الرحمان لغاری اور اسحاق خان بلوچ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔ گوجرانوالہ سے شیخ محمد خالد نے عاصم رضا احمد کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا چیئرمین‘ افتخار احمد مٹو کو چیئرمین پنجاب برانچ‘ حافظ احمد قادر کو سینئر وائس چیئرمین پنجاب برانچ‘ خلیل الرحمان لغاری کو وائس چیئرمین‘ زاہد خان کو وائس چیئرمین پنجاب‘ وقاص احمد کو وائس چیئرمین پنجاب برانچ‘ قیصر رشید کو ایڈیشنل چیئرمین پنجاب‘ حاجی مظفر چیمہ کو ڈپٹی چیئرمین پنجاب برانچ سمیت تمام منتخب ہونے والے ممبران کو مبارکباد پیش کی۔

ملک بھر سے سے مزید