• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FSRU نے بغیر ایل ٹی آئی 2 ہزار دن مکمل کرنیکاسنگ میل حاصل کر لیا

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) بی ڈبلیو ایل این جی نے کہا ہے پورٹ قاسم پر پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ (پی جی پی سی ایل) کے ٹرمینل پر کھڑی BW Integrity FSRU (فلوٹنگ سٹوریج اینڈ ری گیسی فکیشن یونٹس) نے بغیر وقت کے ضیا ع ( ایل ٹی آئی)کے 2000دن مکمل کرنے کا سنگ میل حاصل کر لیاہے،BW LNG نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر BW Integrity FSRU کےافسران اور عملہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس سنگ میل کو حاصل کرنے کے موقع پر BW LNG کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ FSRU BW Integrity ہمارے پانچ FSRUs میں سے ایک ہے جو دنیا بھر میں لچکدار اور موثرلاگت کی درآمدی LNG کاحل فراہم کرتے ہیں، BW Integrity گیس کے خسارے کو کم کرنے اور اصل زرمبادلہ میں لاگت کی بچت کو بہتر بنانے میں مدد کر کے ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ جہاز پاکستان میں 15 سالہ چارٹر کے لیے تعینات ہے اور روزانہ 750 ملین معیاری مکعب فٹ قدرتی گیس کی ری گیسی فائینگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ BW LNG، انسان ،ماحول، کارگو، اور املاک کے صفر نقصان پر یقین رکھتا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ تمام ملازمین محفوظ ترین ماحول میں کام کریں۔
اہم خبریں سے مزید