• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن پنجاب ریجن کےوفد کا سی پی او ریلوے کا دورہ

لاہور(جنرل رپورٹر) انٹرنیشنل پولیس ایسوسی ایشن پنجاب ریجن کے اراکین نے سنٹرل پولیس آفس ریلوے کا دورہ کیا۔ ممبران کو آئی جی ریلویز پولیس کے پرسنل سٹاف آفیسر عمر مقبول نے ریلویز پولیس کے ڈھانچے، نظام اور ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔بعد ازاں ممبران اور آئی جی ریلویز راؤ سردار علی خان جو IPA پنجاب ریجن کے چیئرپرسن ہیں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔۔ واضح رہے کہ آئی پی اے دنیا بھر میں پولیس فورس کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ ارکان کے لیے دوستی کے کلچر کو فروغ دینے والی تنظیم ہے۔
لاہور سے مزید