• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی سمیت دو افراد قتل، حادثہ میں بیٹی جاں بحق، باپ زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہر میں ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ ٹریفک حادثہ میں بیٹی جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہو گیا۔،تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں خلیق احمد کی بیٹی شمائلہ کو ممتاز حسین نے قتل کر دیا، تھانہ بہارہ کہو کے علاقے مارگلہ ویلی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے صوابی کے رہائشی نوجوان فیصل آفتاب کو قتل کر دیا گیا ۔مقتول فیصل آفتاب کا بھائی حمزہ فہد نامی شخص کے قتل میں ملوث تھا۔ تھانہ مورگاہ پولیس کو فخر اللہ نے بتایا کہ اپنے موٹرسا ئیکل پر بیٹی نائلہ بی بی کے ہمراہ سول ہسپتال جارہے تھے جو نہی ہم مین جہلم روڈ سے موٹرسا ئیکل میں پٹرول ڈلوا کہ نکلے تو پیچھے سے ایک کوسٹر نمبر LET-17-1064نے انتہائی تیز رفتاری میں موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ہم شدید زخمی ہو گئے۔ میری بیٹی جو کوسٹر کے ٹائر کے نیچے آ گئی تھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ مختلف واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید