راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کھاریاں موٹروے کیلئے ضلع راولپنڈی میں لینڈ ایکوزیشن کو حتمی شکل دیدی گئی ۔منصوبہ میں گوجرخان کے22اور راولپنڈی کے دس گائوں آرہے ہیں جن میں منصوبہ کیلئے اراضی لی جائے گی۔محکمہ مال راولپنڈی نے تفصیلات این ایچ اے کے حوالے کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق 117اعشاریہ 2کلو میٹر لمبی چار رویہ موٹروے میں سات انٹرچینج ہیںجو کھاریاں تا روات تک ہوگی۔کھاریاں تا سیالکوٹ موٹر وے کو کھاریاں راولپنڈی موٹروے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔