راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس نے پریشر ہارن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیزکردیں، اڈوں، داخلی و خارجی راستوں پرخصوصی سپیشل سکواڈ زبھی متحرک کر دئیے، دوران چیکنگ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں سے پریشر ہارن اتار کر چالان ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر پنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ پریشر ہارن صوتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔