• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی عمارتوں میں قائم پٹوارخانے بند ہونے سے شہری مشکلات کا شکار

راولپنڈی (راحت منیر/ اپنے رپورٹر سے) نجی عمارتوں میں پٹوارخانوں کے خلاف ایکشن سے عوام مزید مشکلات کا شکار ہوگے ہیں۔ چھاپوں اور گرفتاربوں کے خوف سے پٹواریوں نے نجی دفاتر بند رکھے ہوئے جس سے شہریوں کے کام بھی رک گے ہیں۔پٹوارخانوں کی بندش سےکام کے سلسلے میں جانے والےشہریوں کی پٹواریوں تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ ادھر انجمن پٹواریاں و گرداوراں تحصیل راولپنڈی نے نجی عمارتوں میں موجود دفاتر میں اہم سرکاری ریکارڈ کے تحفظ اور تحویل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےضلعی انتظامیہ سے سرکاری دفاتر کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ انجمن پٹواریاں و گرداوراں تحصیل راولپنڈی کے صدر چوہدری طاہر محمود وڑائچ ،جنرل سیکرٹری ملک جاوید اعوان کی طرف سے تحریری درخواست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بھجوائی گئی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ پٹواریوں کو سرکاری فرائض کی انجام دہی اور عوامی معاملات کو نمٹانے کے لیے مناسب سرکاری عمارتیں اور مخصوص پٹوار خانے الاٹ کیے جائیں۔ مناسب سرکاری جگہ نہ ہونے کے باعث کچھ پٹواری نجی مقامات سے دفتری امور چلانے اور نجی مقامات پر اہم سرکاری ریونیو ریکارڈ رکھنے پر مجبور ہیں۔
اسلام آباد سے مزید