• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری رکشہ اور 12موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں شہری رکشہ اور 12موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ گھروں کےتالے توڑ کر چوری لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات،موبائل فونز و قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 9موٹر سائیکلوں ایک رکشے، طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی، مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں جاری ہیں تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹینچ بھاٹہ ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ سرور روڈ ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی کے علاقوں میں ڈاکوؤں نے موبائل فونز،نقدی اورقیمتی اشیاء چھین لیں ، گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔فیز8، ٹاہلی موہری، ڈھوک چودھریاں، اڈیالہ روڈ پر ، فیز7،بگا شیخاں،گلی لوہاراں،راول روڈ ،ویسٹریج شیل پمپ ،لکھو روڈ ،اعوان ٹاؤن کے علاقوں میں نامعلوم چور وں نے لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز،قیمتی اشیاء چوری کرکے لے گئے ۔ ادھروفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چور ی کی 6 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ3موٹر سائیکل چوری اور دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ کوہسار کے علا قے سے1موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔
اسلام آباد سے مزید